مجیب: مولانا جمیل احمد غوری
عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1089
تاریخ اجراء: 19صفر المظفر1445 ھ/06ستمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
صرف حیض و نفاس یا
جنابت کی حالت میں ہونے کی وجہ سے کپڑے ناپاک نہیں ہو
جاتے کیونکہ حیض و نفاس و جنابت کپڑوں میں نہیں ہوتا۔
کپڑے ناپاک تب ہوں گےجب ان پرکوئی نجاست
لگ جائے،لہٰذا حائضہ کا دوپٹہ دوسری عورت کو اوڑھنا جائز ہے
اور اس میں نماز پڑھنابھی جائز ہے۔ اسی طرح حائضہ کا پسینہ
بھی پاک ہے۔
مسلم شریف میں
ہے:’’حضرت سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاارشاد فرماتی ہیں:”قال لی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ناولینی الخمرۃ من المسجد ، قالت، فقلت:انی
حائض ، فقال:ان حیضک لیس فی یدک“یعنی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے مسجد
سے چٹائی اٹھا کر دے دو۔ تو حضرت عائشہ فرماتی ہیں، میں
نےعرض کی:میں حائضہ ہوں،تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ارشاد فرمایا:تمہارا حیض تمہارے ہاتھوں میں نہیں ہے۔(صحیح
مسلم،الحدیث: 298،صفحہ 106،مطبوعہ:ریاض)
مسند ابی
یعلی میں ہے،سیدتناعائشہ صدیقہ رضی اللہ
عنہاارشاد فرماتی ہیں:”ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کان یصلی
فوجد القر ، فقال:یا عائشۃ ارخی علی مرطک ، قالت:انی
حائض،قال: علۃ وبخلا؟ ان حیضتک لیست فی یدیک“یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز
پڑھتےہوئےٹھنڈمحسوس کی تو ارشادفرمایا: عائشہ! اپنی چادر مجھ پر
ڈال دو۔میں نےعرض کی:میں حائضہ ہوں۔آپ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بیماری بھی
اور بخل بھی،تمہارا حیض تمہارے ہاتھوں میں نہیں ہے۔(مسند ابی
یعلی، الجزء السابع،صفحہ 458، الحدیث:4485،الناشر:دار المامون
للتراث،بیروت)
سنن دارمی
میں صحابی رسول حضرت سیدنا عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ
عنہما سے متعلق ہے:”انہ لم یکن یری باسا بعرق الحائض والجنب“یعنی آپ رضی اللہ عنہ
حائضہ اور جنبی کے پسینے میں کوئی حرج نہیں
سمجھتے تھے۔
(سن الدارمی،جلد1،صفحہ692،حدیث 1071،دار
المغنی،المملکۃ العربیۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم