مجیب: ابو احمد محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-1606
تاریخ اجراء: 13شوال المکرم1444 ھ/04مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم قرآن مجید کی آیت کریمہ
نہیں ہے اس لیے اس کو تو ہر صورت پڑھ سکتے ہیں اور بسم اللہ الرحمن الرحیم ایک آیت کا جز بھی ہے اور قرآن مجید
کی ایک مستقل آیت بھی
ہے ،جوسورتوں میں امتیاز کرنے کے لیے نازل ہوئی ۔اسے
قرآن پاک کی نیت سے حالت حیض
ونفاس میں نہیں پڑھ سکتے ۔ بلانیت قرآن، ذکر وثناکی
نیت سے،برکت حاصل کرنے کےلئے یاکسی کام کوشروع کرنے کی نیت
سےاسے حالت حیض ونفاس میں پڑھ سکتے ہیں۔
فتاوی رضویہ میں ہے " اور بسم اﷲ
کہ شروع پرلکھتے ہیں غالبا اس سے تبرک وافتتاح تحریر مراد ہوتا ہے۔
نہ کتابت آیات قرآنیہ، اور ایسی جگہ تغییر
قصد سے تغییر حکم ہوجاتاہے ولہذا جنب کو آیات دعا وثنا نہ نیت
قرآن بلکہ بہ نیت ذکر ودعا پڑھنا جائز ہے۔فی الدرالمختار لو قصد الدعاء والثناءاوافتتاح امر حل فی الاصح
حتی لو قصد بالفاتحۃ الثناء فی الجنازۃ لم یکرہ الخ
ملخصا۔ "(درمختار میں ہے اگر تسمیہ
وغیرہا سے دعا، ثناءیا کسی کام کے شروع کرنے کا ارادہ کیا
جائے تو زیادہ صحیح قول میں جنبی اس کو پڑھ سکتا ہے یہاں
تک کہ فرمایا کہ نماز جنازہ میں فاتحہ سے ثناء کا ارادہ کیا
جائے تو نماز جنازہ میں فاتحہ کا پڑھنا مکروہ نہیں الخ ملخصا۔)"(فتاوی رضویہ،ج23،ص337،338، رضا فاونڈیشن ،لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم