Haiz Ki Halat Mein Riyaz Al Jannah Ki Ziyarat Karna

حیض کی حالت میں ریاض الجنۃ کی زیارت کرنا

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2167

تاریخ اجراء: 02جمادی الاول1445 ھ/17نومبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عورت حیض کی حالت میں ریاض الجنۃکی زیارت کے لیے جاسکتی ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورت کا حیض کی حالت میں مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں ہے اور ریاض الجنۃ کی زیارت کے لیے مسجد میں داخل ہونا پڑتا ہے  لہذا عورت  ریاض الجنۃ کی زیارت کرنے کےلیے مسجد میں داخل نہیں ہوسکتی۔ ہاں اگر مسجد سے باہر رہ کر کسی طرح زیارت ممکن ہو   تو مسجد سے باہر رہ کر زیارت کر سکتی ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم