Haiz Ki Halat Mein Napak Kapre Pak Karne Ka Hukum

حیض کی حالت میں ناپاک کپڑے پاک کرنے کا حکم

مجیب: ابو الحسن جمیل احمد غوری العطاری

فتوی نمبر:Web-791

تاریخ اجراء:20جماد  ی الاوّل1444 ھ  /15دسمبر2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا خواتین حیض کے دنوں میں ناپاک کپڑوں کو پاک کر سکتی ہیں؟ یعنی اگر وہ کپڑوں کو شرعی طریقے سے پاک کریں ،توکیا کپڑے پاک ہو جائیں گے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورتیں دورانِ حیض ناپاک چیز پاک کر سکتی ہیں،اس میں کوئی حرج نہیں،حیض عورت کے ہاتھ میں نہیں ہوتا نہ ہی کسی ناپاکی کے لگے بغیر صرف حیض میں ہونے کے سبب عورت کے ہاتھ ناپاک ہوں گے۔

   فتاوی رضویہ میں ہے:”وقدکان رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یدنی راسہ الکریم لأم المؤمنین الصدیقۃ رضی اللہ تعالیٰ عنھا وھی فی بیتھا وھو صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم معتکف فی المسجد لتغسلہ فتقول أناحائض فیقول حیضتک لیست فی یدک۔سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم اپنا سرمبارک دُھلوانے کےلئے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے قریب کرتے تھے اس وقت آپ گھر میں ہوتیں اور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ وآلہ علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے اُم المومنین عرض کرتیں: میں حائضہ ہوں۔ آپ فرماتے: حیض تمہارے ہاتھ میں تو نہیں ہے۔“(فتاویٰ رضویہ،جلد4،صفحہ355،رضا فاؤنڈیشن لاہور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم