مجیب: ابو الحسن جمیل
احمد غوری العطاری
فتوی نمبر:Web-791
تاریخ اجراء:20جماد ی الاوّل1444 ھ /15دسمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورتیں
دورانِ حیض ناپاک چیز پاک کر سکتی ہیں،اس میں
کوئی حرج نہیں،حیض عورت کے ہاتھ میں نہیں ہوتا نہ
ہی کسی ناپاکی کے لگے بغیر صرف حیض میں ہونے
کے سبب عورت کے ہاتھ ناپاک ہوں گے۔
فتاوی رضویہ میں ہے:”وقدکان
رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم یدنی
راسہ الکریم لأم المؤمنین الصدیقۃ رضی اللہ
تعالیٰ عنھا وھی فی بیتھا وھو صلی اللہ
تعالیٰ علیہ وسلم معتکف فی المسجد لتغسلہ فتقول أناحائض
فیقول حیضتک لیست فی یدک۔سرکارِ دوعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ
وسلم اپنا سرمبارک دُھلوانے کےلئے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ
رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے قریب کرتے تھے اس وقت آپ گھر
میں ہوتیں اور نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ وآلہ
علیہ وسلم مسجد میں معتکف ہوتے اُم المومنین عرض کرتیں:
میں حائضہ ہوں۔ آپ فرماتے: حیض تمہارے ہاتھ میں تو
نہیں ہے۔“(فتاویٰ رضویہ،جلد4،صفحہ355،رضا
فاؤنڈیشن لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم