مجیب: مولانا محمد سجاد عطاری
مدنی
فتوی نمبر: WAT-2116
تاریخ اجراء: 08ربیع الثانی1445 ھ/24اکتوبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی
گئی صورت میں خلوت صحیحہ نہیں ہوئی ،اس لئے کہ خلوت
صحیحہ اس صورت میں ہوتی ہے جب شوہر اور بیوی ایک مکان میں جمع ہوں اور
کوئی چیز مانع جماع نہ ہو۔ اور موانع تین ہیں
:(1)حسّی 2 ) شرعی (3) طبعی اور عورت
کا حیض میں ہونا یہ شرعی مانع ہے کہ حالتِ حیض
میں ہمبستری کرنا ممنوع وحرام
ہے ۔
چنانچہ
بہارِ شریعت میں ہے :” خلوتِ صحیحہ یہ ہے کہ زوج زوجہ
ایک مکان میں جمع ہوں اور کوئی چیز مانع جماع نہ
ہو،یہ خلوت جماع ہی کے حکم میں ہے اور موانع تین
ہیں: (1)حسّی (2 ) شرعی
(3) طبعی
1:مانع
حسّی جیسے مرض کہ شوہر بیمار ہے تو مطلقاً خلوت صحیحہ نہ
ہوگی اور زوجہ بیمار ہو تو اس حد کی بیمار ہو کہ
وطی سے ضرر کا اندیشہ صحیح ہو اورا یسی
بیماری نہ ہو تو خلوتِ صحیحہ ہو جائے گی۔
2: مانع طبعی جیسے وہاں کسی تیسرے کا
ہونا، اگرچہ وہ سوتا ہو یا نابینا ہو، ہاں اگر اتنا چھوٹا بچہ ہو کہ
کسی کے سامنے بیان نہ کر سکے گا تو اس کا ہونا مانع نہیں
یعنی خلوتِ صحیحہ ہو جائے گی۔ مجنون و معتوہ بچہ کے
حکم میں ہيں اگر عقل کچھ رکھتے ہیں تو خلوت نہ ہوگی ورنہ ہو
جائے گی اور اگر وہ شخص بے ہوشی میں ہے تو خلوت ہو جائے
گی۔ اگر وہاں عورت کا کُتّا ہے تو خلوتِ صحیحہ نہ ہوگی
اور اگر مرد کا ہے اور کٹکھناہے جب بھی نہ ہوگی ورنہ ہو جائے
گی۔
3: مانع شرعی مثلاً عورت حیض
یا نفاس میں ہے یا دونوں میں کوئی مُحرم ہو، احرام
فرض کا ہو یا نفل کا، حج کا ہو یا عمرہ کا، یا ان میں
کسی کا رمضان کا روزہ ادا ہو یا نمازِ فرض میں ہو، ان سب صورتوں
میں خلوتِ صحیحہ نہ ہو گی ۔“(بہارِ شریعت، جلد02،حصہ07، صفحہ 68، ملخصا،مکتبۃ
المدینہ،کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم