Haiz Ki Halat Mein Durood e Tunajjina Parhna

حیض کی حالت میں درودِ تنجینا پڑھنا

مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-2556

تاریخ اجراء: 03رمضان المبارک1445 ھ/14مارچ2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   مدنی پنج سورہ میں درود تنجینا ہے ، جو 1000 بار پڑھتے ہیں،کیا وہ حیض کے دنوں میں پڑھ سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں! حیض کی حالت میں درود تنجینا پڑھ سکتے ہیں لیکن بہتریہ ہے کہ وضویاکلی کرکے پڑھے اوراگربغیروضو اور بغیرکلی کیے ہی پڑھ لیاتب بھی حرج نہیں  ۔  چنانچہ بہار شریعت میں ہے”قرآنِ مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلاکراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی حرج  نہیں۔“(بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ 2،صفحہ 379، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم