مجیب: ابومحمد محمد فرازعطاری مدنی
فتوی نمبر: Web-825
تاریخ اجراء: 08 جماد ی الثانی1444
ھ/01جنوری2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اسلامی بہن حیض
کی حالت میں دلائل الخیرات شریف پڑھ سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
دلائل الخیرات شریف میں درود پاک ہی ہیں
اوراسلامی بہن مخصوص ایام میں درودپاک پڑھ سکتی ہے،البتہ
ان میں بھی اگرکہیں آیت ہو اور وہ آیت دعا یا
ثناء کے معنی پرمشتمل نہ ہو تو پھر اس آیت کو نہیں پڑھ سکتی
،ہاں اگروہ آیت دعا یا ثناء کے معنی پرمشتمل ہے تو پھر اس آیت
کو دعا اورثناء کی نیت سے پڑھ سکتی ہے، قرآن کی نیت
سے پھر بھی نہیں پڑھ سکتی۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم