مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1391
تاریخ اجراء: 04رجب المرجب1445 ھ/16جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
دلہن نے جو لہنگا وغیرہ
پہنا ہو وہ بہت ہیوی ہوتا ہے اور زیورات دوپٹہ وغیرہ بھی
بہت ہیوی ہوتا ہے تو یہاں دلہن کے لیے کافی آزمائش
ہوتی ہے تو کیا اس صورت میں وہ بیٹھ کر نمازیں پڑھ
سکتی ہے؟ اس صورت میں اسے رخصت ہوگی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
فرض، واجب اور سنتِ فجر میں قیام
فرض ہے، بلاعذر یہ نمازیں بیٹھ کر پڑھنے سے نہیں ہوتیں۔
بھاری کپڑے یا زیور پہنے ہوئے ہونا کوئی عذر نہیں
لہٰذا اس کی وجہ سے ان نمازوں
میں قیام ساقط نہیں
ہوگا۔ لہٰذا بیٹھ کر نمازپڑھنے کے بجائے کپڑے تبدیل کرلیں
یا کم ازکم ہیوی چادرکے بجائے کوئی مناسب پردہ کرنے والی
چادرمیں کھڑے ہوکر ہی نماز اداکریں۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم