مجیب: مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1416
تاریخ اجراء: 08رجب المرجب1445 ھ/20جنوری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا جمعہ کے دن غسل
عورتوں کیلئے بھی سنت ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
نمازِ جمعہ کیلئے عورتوں کو غسل کرنا سنت نہیں ہے۔
کیونکہ یہ غسل
ان کیلئے سنت ہے جن پر
نمازِ جمعہ فرض ہو، اور عورتوں پر
نمازِ جمعہ فرض نہیں ہے۔
حضور
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسلِ جمعہ کی ترغیب یوں
ارشاد فرمائی ہے:’’ اذا جاءاحدکم
الجمعۃ فلیغتسل‘‘ترجمہ:جب
تم میں سے کوئی نمازِ جمعہ پڑھنے آئے،تو اسے چاہئے کہ وہ غسل کرے۔(صحیح البخاری، جلد1،صفحہ120،مطبوعہ:
کراچی)
اس
حدیثِ پاک کے تحت مفتی احمد یار خان نعیمی
رحمۃ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں:’’خیال رہے کہ غسل
نمازِجمعہ کے لیے سنت ہے،لہذا جن پرجمعہ فرض نہیں،ان کے لیے
یہ غسل سنت بھی نہیں،جیسا کہ اس حدیث سے یہ
معلوم ہوا ۔‘‘(مرآۃ المناجیح،جلد1،صفحہ345،مطبوعہ،نعیمی
کتب خانہ،گجرات)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم