مجیب:ابوصدیق محمد ابوبکر عطاری
فتوی نمبر:WAT-1086
تاریخ اجراء:20صفرالمظفر1444 ھ/17ستمبر2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاعورتیں
آئی برو کے علاوہ ،جسم کے کسی
دوسرے حصے مثلاہاتھ یا چہرے
پر اگر بال زیادہ ہو جائیں تو وہ اتار سکتی ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں عورتیں آئی
بروو پلکوں کے علاوہ جسم کے کسی دوسرے حصے مثلاہاتھ یاچہرے کے بال اتار سکتی ہیں،بلکہ اگرعورت
کوداڑھی یامونچھ کے بال نکل آئیں توان کواتارنامستحب ہے۔
رد المحتار میں
ہے :’’ وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو
شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب‘‘یعنی : تبیین
المحارم میں ہے کہ چہرے سے بال اتارنا حرام ہے ہاں اگر عورت کو داڑھی یا
مونچھ نکل آئے تو اسے اتارناحرام نہیں بلکہ مستحب ہے ۔ (رد المحتار
علی الدر المختار ، ج 6، ص373، بیروت)
بہار شریعت میں ہے ’’ہاتھ ،پاؤں، پیٹ پر سے بال دور کر
سکتے ہیں۔ ‘‘(بہار شریعت، جلد 03،حصہ 16،ص585، مکتبۃ
المدینہ ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم