مجیب:مولانا جمیل احمد غوری عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1795
تاریخ اجراء:08محرم الحرام1446ھ/15جولائی2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورت اگر سینے پر اس طرح ہاتھ باندھے کہ ایک ہاتھ کی ہتھیلی دوسرے ہاتھ کی پشت پر نہ ہو بلکہ سیدھا ہاتھا پورا انگلیوں سمیت دوسرے پورے ہاتھ رکھے، تو کیا اس طرح نماز ہوجائے گی؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
پوچھی گئی صورت میں نماز تو ہوجائے گی لیکن بہتر طریقہ یہ ہے کہ نیچے بایاں ہاتھ ہو اور اس کی پشت پر دائیں ہاتھ کی ہتھیلی ہو اور دونوں ہتھیلیوں اوردونوں کلائیوں کاکچھ حصہ پستانوں پر کہ اسی میں اس کے لیے زیادہ سترہے۔
سیدی اعلی حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:”تضع يديها بين ثدييها بحيث يكون شئ من الكفّين وبعض الساعدين على الثديين وهو المقصود،وكان الحكمة فی ذلك –واللہ تعالى أعلم- أن لا يرى لثدييها حجم فی الصّلاة“ یعنی عورت اپنے دونوں ہاتھ اپنے پستانوں کے درمیان یوں رکھے کہ دونوں ہتھیلیوں اوردونوں کلائیوں کابعض حصہ پستانوں پر ہو اور یہاں یہی مقصود ہے،اس میں حکمت یہ ہے کہ نماز میں عورت کے پستانوں کے ابھارمیں سے کچھ بھی دکھائی نہ دے اور اللہ تعالیٰ زیادہ جاننے والا ہے۔(جدالممتارعلی ردالمحتار،جلد3،صفحہ187-188،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم