مجیب:ابو حفص مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2727
تاریخ اجراء: 12ذوالقعدۃ الحرام1445 ھ/21مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
غیر شادی شدہ
عورت کے پستان سے اگر سفید رنگ جیسی
کوئی رطوبت نکلے تو یہ پاک ہوگی یا ناپاک؟اور اس سے وضو
اور غسل کا کیا حکم ہوگا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت شادی شدہ
ہویاغیرشادی شدہ اس کے پستان سے نکلنے والی سفیدرنگ
کی رطوبت اگر کسی بیماری
یا درد کی وجہ سے نکلےتو ناپاک ہوگی اور اس سے وضو ٹوٹ
جائےگا، اور اگر یہ رطوبت بغیر کسی بیماری اور درد
کے ویسے ہی نکلےیاوہ دودھ ہو
تو یہ پاک ہے اور اس سے وضو بھی نہیں ٹوٹے گا۔
پستان سے بیماری
کے سبب بہنے والی رطوبت ناپاک ہوگی اور وضو توڑ دے گی، جیساکہ غنیۃ
المتملی میں ہے:’’کل ما یخرج من علۃ من أی موضع کان
کالاذن والثدی والسرۃ و نحوھا فانہ ناقض علی الاصح لانہ صدید‘‘ترجمہ:ہر وہ
رطوبت جو کسی بھی جگہ سے بیماری کی وجہ سے نکلے، جیسے کان،پستان،ناف وغیرہ سے ،تو اصح قول کے مطابق وہ رطوبت وضو کو توڑدے گی کیونکہ وہ زخم
کاپانی ہے۔(غنیۃالمتملی،نواقض وضو،صفحہ116،مطبوعہ
کوئٹہ)
سیدی اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ فتاوی
رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں:’’حقیقت امر یہ ہے
کہ درد و مرض سے جو کچھ بہے اسے ناقض
ماننا اس بناء پر ہے کہ اس میں
آمیزشِ خون وغیرہ نجاسات کا
ظن(گمان)ہے‘‘۔(فتاوی رضویہ، جلد1،حصہ اول،صفحہ356،رضا فاؤنڈیشن ،لاهور)
اگر رطوبت
بغیر کسی بیماری اور درد کے ویسے ہی نکلے تو
پاک ہے اور وضو بھی نہیں توڑے گی،چنانچہ تحفۃ
الفقہاء میں ہے : ” وأما إذا كان الخروج من غير السبيلين فإن كان الخارج
طاهراً مثل الدمع والريق والمخاط والعرق واللبن ونحوها لا ينقض الوضوء بالإجماع
وإن كان نجساً ينقض الوضوء“ترجمہ:اور بہرحال جب کسی چیز
کا نکلنا غیر سبیلین
سے ہو،تو اگر وہ نکلنے والی چیز پاک ہومثلاً آنسو، تھوک، رینٹھ،
پسینہ ، دودھ وغیرہ تو بالاجماع ان چیزوں کے نکلنے سے وضونہیں ٹوٹے گا اور اگر ناپاک ہو تو وضوٹوٹ جائے گا۔(تحفة الفقهاء، جلد1، باب الحدث، صفحہ
18، دار الكتب العلمية، بيروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم