مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2679
تاریخ اجراء: 16شوال المکرم1445 ھ/25اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
نماز میں شلوار وغیرہ فولڈ کرنا
صرف مرد کیلئے ممنوع ہے یا عورت کیلئے بھی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
کف ثوب یعنی
نماز میں کپڑا سمیٹنا ،موڑنا جس طرح مرد کےلیے مکروہ ہے ،اسی
طرح عورت کےلیےبھی مکروہ ہے ،کیونکہ اس بارے میں
احادیث مطلق ہیں،ان میں مرد و عورت کی تخصیص نہیں
ہے۔
حدیث شریف
میں ہے”قال النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم اُمِرتُ ان اسجد
علی سبعۃ اعظم علی الجبھۃ و اشار بیدہ علی
انفہ و الیدین و الرکبتین و اطراف القدمین و لانَکفِتَ
الثیاب و الشعر“نبی کریم صلی اللہ
تعالی علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:مجھے سات ہڈیوں پر
سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے:پیشانی پر اور آپ علیہ
الصلوٰۃ والسلام نے اپنے دستِ مبارک سے اپنی مقدس ناک
شریف کی طرف اشارہ فرمایا اور دونوں ہاتھوں پر اور دونوں گھٹنوں
پر اور دونوں پاؤں کے کناروں پر اور یہ کہ ہم کپڑے اور بال نہ
سمیٹیں۔(صحیح البخاری،رقم
الحدیث 812،ج 1،ص 162،دار طوق النجاۃ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم