مجیب: عبدہ المذنب محمد نوید چشتی عفی عنہ
فتوی نمبر: WAT-921
تاریخ اجراء: 27ذوالحجۃالحرام1443
ھ/27جولائی2022 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورت کے لیے نماز جمعہ کا کیا
حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت پر نماز جمعہ فرض نہیں ہے، عورتوں کےلیے حکم یہ ہےکہ عام دنوں
کی طرح جمعے والے دن بھی اپنے گھر پر
ظہر کی نماز ادا کریں ۔
عورتوں پر جمعہ کے عدمِ وجوب کے متعلق امام ابو داؤد رحمۃ اللہ
تعالی علیہ سنن ابی داؤد میں حضور صلی اللہ
تعالی علیہ وسلم سے حدیث نقل کرتے ہیں:”قال:الجمعۃ
حق واجب علی کل مسلم فی جماعۃ الااربعۃ :عبد مملوک او
امراۃ او صبی او مریض“ترجمہ:حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے
فرمایا:جمعہ کی نمازجماعت سے ادا کرنا ہر مسلمان پر فرض ہےسوائے چار
لوگوں کے:غلام،عورت،نابالغ بچہ اوربیمار۔(سنن ابی
داؤد ،صفحہ 177،حدیث 1067، دار الکتب العلمیہ بیروت)
اللباب فی شرح الکتاب میں ہے”لا تجب
الجمعۃ علی مسافر ولا امراۃولا مریض ولا عبد ولا اعمی“ ترجمہ: مسافر ، عورت ،
مریض،غلام اور اندھےپر جمعہ واجب نہیں۔(اللباب
فی شرح الکتاب،کتاب الصلاۃ،باب صلاۃ الجمعۃ،
جلد2
،صفحہ252، دار الکتب
العلمیہ بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم