Aurat Ke Liye Blade Ke Zariye Apne Ghair Zaroori Baal Utarna

عورت کے لیے بلیڈ کے ذریعے اپنے غیر ضروری بال اتارنا

فتوی نمبر:WAT-139

تاریخ اجراء:01ربیع الاول 1443ھ/10اکتوبر2021ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عورت بلیڈ کے ذریعے اپنے غیر ضروری بال  اتار سکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   عورت کے لیے اپنے جسم کے زائدبال مثلاً موئے بغل اورموئے زیرناف استرے یاسیفٹی یااس کے علاوہ لوہے وغیرہ کی کسی چیز سے صاف کرنا،شرعاًجائزہےکہ  شریعت  مطہرہ کامقصودصفائی ہے وہ کسی بھی چیزسے حاصل ہوجائے۔ البتہ عورت کے لیے  موئے زیرناف اکھیڑنا سنت وافضل ہے۔اوربغل کے بالوں کااکھاڑنامردوعورت دونوں کے لیے سنت ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم