مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2602
تاریخ اجراء: 17رمضان المبارک1445 ھ/28مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اسلامی بہن کا ایسی چادر میں
نماز پرھنا جس میں بعض جگہ چھید
(سوراخ) ہوں، کیسا ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت کے لیےچہرے ،دونوں ہاتھوں
اور دونوں پاؤں کے علاوہ سارےبدن کونماز میں
چھپانا فرض ہے، اگر چادر کے نیچے کپڑا نہ ہو اور سوراخ بھی بڑا ہوکہ
جس سے بدن یا بال نظرآرہے
ہوں ،تو اس میں درج ذیل تفصیل ہوگی:
¨اگر کسی عضو کا چوتھائی حصہ کھلا ہوا ہے تو اس میں نما زنہیں
ہوگی۔
¨ یونہی اگر کسی ایک
عضو کا چوتھائی حصہ تو نہیں کھلا ہوا مگر جگہ جگہ سواراخ ہیں
اور ان سے مختلف اعضاء کا تھوڑا تھوڑا حصہ کھلا ہوا ہے، تو اگر ان کھلے ہوئے حصوں
کو جمع کیا جائے اور وہ جتنےحصے
کھلےہوئے ہیں،سب کامجموعہ ان میں سے سب سے چھوٹے حصہ کی چوتھائی کے برابر
ہوتو بھی نماز نہ ہوگی۔
¨ اور اگر یہ دونوں صورتیں نہیں(یعنی یاتواعضائے
سترمیں سے کوئی عضوبھی نہیں کھلاہوا یاایک
عضوکھلاہوتو اس کابھی چوتھائی حصہ نہیں کھلااورزیادہ
عضوکھلے ہوں تومجموعہ ان میں سے سب
سے چھوٹے حصے کی چوتھائی کے برابربھی نہیں کھلاہوا) تو اس
چادر میں نماز ہوجائے گی۔
بہار شریعت میں نماز کی شرائط
کےبیان میں ہے:” عورتوں کے
ليے سارا بدن عورت ہے، سوا مونھ کی ٹکلی اور ہتھیلیوں اور
پاؤں کے تلووں کے، سر کے لٹکتے ہوئے بال اور گردن اور کلائیاں بھی
عورت ہیں، ان کا چھپانا بھی فرض ہے۔۔۔ جن اعضا کا
ستر فرض ہے، ان میں کوئی عضو چوتھائی سے کم کھل گیا، نماز
ہوگئی اور اگر چوتھائی عضو کھل گیا اور فوراً چھپا لیا،
جب بھی ہوگئی اور اگر بقدر ایک رکن یعنی تین
مرتبہ سبحان ﷲ کہنے کے کھلا
رہا یا بالقصد کھولا، اگرچہ فوراً چھپا لیا، نماز جاتی رہی۔
اگر نماز شروع کرتے وقت عضو کی چوتھائی کھلی ہے، یعنی
اسی حالت پر ﷲ اکبر کہہ لیا، تو نماز منعقد ہی نہ ہوئی۔
اگر چند اعضا میں کچھ کچھ کھلا رہا کہ ہر ایک اس عضو کی چوتھائی
سے کم ہے، مگر مجموعہ ان کا اُن کھلے ہوئے اعضا میں جو سب سے چھوٹا ہے، اس کی
چوتھائی کی برابر ہے، نماز نہ ہوئی، مثلاً عورت کے کان کا نواں
حصہ اور پنڈلی کا نواں حصہ کھلا رہا تو مجموعہ دونوں کا کان کی چوتھائی
کی قدر ضرور ہے، نماز جاتی رہی۔“(ملخص ازبہار شریعت،ج1،
حصہ3،ص481 ، 482، مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم