مجیب:مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3320
تاریخ اجراء:24جمادی الاولیٰ1446ھ/27نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ کیاعورت شارٹ کوٹ یا لانگ کوٹ پہن سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں!عورت شارٹ کوٹ یا لانگ کوٹ پہن سکتی ہے،جبکہ وہ عورتوں کی بناوٹ وطرز والاکوٹ ہو،اور اگر وہ مردانہ کوٹ کے مشابہ ہے،تو پھر خواتین ان کو نہیں پہن سکتیں کہ عورتوں کومردوں سے مشابہت اختیار کرنا جائز نہیں۔
چنانچہ مشابہت کے متعلق صحیح بخاری میں ہے”عن ابن عباس رضي الله عنهما قال:لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المتشبهين من الرجال بالنساء، والمتشبهات من النساء بالرجال“ترجمہ:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت کی جو عورتوں سے مشابہت اختیار کریں اور ان عورتوں پر لعنت کی جو مردوں سے مشابہت اختیار کریں۔(صحیح بخاری، کتاب اللباس،حدیث:5885،جلد7،صفحہ159،دار طوق النجاۃ)
امام اہلسنت الشاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں:”مرد کو عورت، عورت کو مرد سے کسی لباس وضع، چال ڈھال میں بھی تشبہ حرام۔(فتاوی رضویہ، ج22، ص664، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم