Aurat Ka Roze Ki Halat Mein Mehndi Lagana

عورت کا روزے کی حالت میں مہندی لگانا

مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1598

تاریخ اجراء:03رمضان المبارک1445 ھ/14مارچ2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عورت روزے کی حالت میں مہندی لگا سکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں! عورت روزے کی حالت میں ہاتھ پاؤں وغیرہ پر مہندی لگاسکتی ہے۔ البتہ جرم والی مہندی لگانے کی اجازت نہیں کہ اس سے وضو وغسل   میں ہاتھ پاؤں کی جلد تک پانی نہیں پہنچتا۔ اسی طرح مردروزے کی حالت میں داڑھی یا سرکے بالوں پر کلریامہندی لگاسکتے ہیں ، شرعاًممانعت نہیں۔البتہ یہ ضروری ہے کہ کالی مہندی یا کالا رنگ وغیرہ  نہ لگائیں ،ورنہ گناہ گار ہوں گے  کیونکہ بال کالے کرنا گناہ ہے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم