مجیب:مولانا فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1598
تاریخ اجراء:03رمضان المبارک1445 ھ/14مارچ2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عورت روزے کی
حالت میں مہندی لگا سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! عورت روزے کی
حالت میں ہاتھ پاؤں وغیرہ پر مہندی لگاسکتی ہے۔
البتہ جرم والی مہندی لگانے کی اجازت نہیں کہ اس سے وضو
وغسل میں ہاتھ پاؤں کی جلد
تک پانی نہیں پہنچتا۔ اسی طرح مردروزے کی حالت میں
داڑھی یا سرکے بالوں پر کلریامہندی لگاسکتے ہیں ،
شرعاًممانعت نہیں۔البتہ یہ ضروری ہے کہ کالی مہندی
یا کالا رنگ وغیرہ نہ لگائیں
،ورنہ گناہ گار ہوں گے کیونکہ بال
کالے کرنا گناہ ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم