Aurat Ka Niqab Pehen Kar Namaz Parhna Kaisa ?

عورت کا نقاب پہن کر نماز پڑھنا

مجیب: ابوالفیضان مولانا عرفان احمد عطاری

فتوی نمبر: WAT-522

تاریخ اجراء: 05 رجب المرجب  1443ھ/07فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عورتیں باہر گھومنے جاتی ہیں تو وہاں نماز کی سہولت نہیں ہوتی تو کیا نقاب میں ہی نماز پڑھ لیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

      عورتوں کوبلاوجہ باہر گھومنے پھرنے نہیں جاناچاہیئے ،بلکہ حتی الامکان گھروں میں ہی رہناچاہیے اوراگرکبھی مجبوری وغیرہ کے تحت جاناپڑے تو باپردہ حالت میں جائیں اورٹائم کی مینجمنٹ اس طرح کریں کہ حتی الامکان نماز کے اوقات میں گھر واپس آ جائیں تا کہ گھر میں نماز ادا کر سکیں۔اور اگرپھربھی باہرنمازپڑھنی پڑے تو کسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں، جہاں غیر محرم کی نظر نہ پڑےاورچہرہ کھول کرنمازپڑھ سکیں اوراگرایسا کسی بھی طرح ممکن نہ ہو تو ضرورتا نقاب وغیرہ کرکےچہرہ چھپا کرنماز پڑھ سکتی ہیں۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم