مجیب: مولانا فرحان احمد عطاری
مدنی
فتوی نمبر:Web-1158
تاریخ اجراء: 19ربیع الثانی1445 ھ/04نومبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
اگرنابالغ بچے بالغ ہونے کے قریب نہ ہوں تو ان سے
پردہ کی حاجت نہیں البتہ ایسابچہ جومراہق
ہوچکاہویعنی قریب البلوغ ہوتواس لڑکے سے عورت کو پردہ
کرناچاہیے ، مراہق کی کم ازکم عمربارہ سال ہے ۔
پردے کے بارے میں سوال و جواب
میں ہے:”مفسر شہیر حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار
خان علیہ رحمۃ الحنان فرماتے ہیں:یعنی وہ چھوٹے بچے
جو ابھی بلوغ کے قریب بھی نہ ہوں (ان سے پردہ نہیں) معلوم
ہوا کہ مراہق یعنی قریب ا لبلوغ لڑکے سے پردہ چاہئے ۔ (نور
العرفان) فقہائے کرام رحمہم اللہ السلام فرماتے
ہیں:مشتہاۃ (یعنی قریب البلوغ لڑکی)کی
کم از کم عمر نو سال اور مراہق (یعنی قریب البلوغ لڑکے)کی
بارہ سال ہے۔ (ردالمحتار)۔“(پردے
کے بارے میں سوال وجواب،صفحہ72، مکتبۃ المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم