فتوی نمبر: WAT-2984
تاریخ اجراء: 15صفر المظفر1446 ھ/21اگست2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عورت کھلے آسمان کے نیچے نماز ادا کرسکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت کا کھلے آسمان کے نیچےنماز پڑھنا جائز ہے جبکہ کسی قسم کی بے پردگی نہ ہوتی ہو ، البتہ عورت کے لئے بند کمرے میں نماز پڑھنا افضل و زیادہ ثواب کا باعث ہے۔
چنانچہ سنن ابی داؤد میں حدیث پاک ہے” عن عبد الله، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: صلاة المرأة في بيتها أفضل من صلاتها في حجرتها، وصلاتها في مخدعها أفضل من صلاتها في بيتها“ترجمہ: حضرت عبد اللہ رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:” عورت کا دالان میں نماز پڑھنا صحن میں پڑھنے سے افضل ہے اور کوٹھری میں پڑھنا دالان میں پڑھنے سے افضل ہے۔(سنن ابی داؤد، رقم الحدیث 570،ج 1،ص 156، المكتبة العصرية، بيروت)
مسند امام احمد میں ہے” عن أم سلمة، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: خير مساجد النساء قعر بيوتهن “ترجمہ: حضرتِ سیدتنا ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے فرمایا :عورتوں کے نَماز پڑھنے کے لئے سب سے بہترین جگہ ان کے گھروں کے تہہ خانے ہیں ۔ (مسند احمد، رقم الحدیث 26542،ج 44،ص 164،165، مؤسسة الرسالة)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم