مجیب:مولانا محمد آصف عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2806
تاریخ اجراء:17ذوالحجۃالحرام1445
ھ/24جون2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا عورت شناختی کارڈ کے لیے تصویر
بنوا سکتی ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! جس طرح مرد کے لیے
شناختی کارڈکے لیے تصویربنواناجائزہے،اسی طرح عورت کے لیے
بھی جائزہے۔
البتہ یہ واضح رہے کہ شناختی کارڈ بنواتے ہوئے اگر
کسی عورت سے تصویر بنوانا
ممکن ہو تو صرف اسی سے تصویر بنوائی جائے، کیونکہ کسی اجنبی
مرد کے سامنے عورت کو بلا ضرورت
چہرہ کھولنا منع ہے ۔ہاں اگر یہ ممکن نہ ہو تو پھر سر کے بالوں اورگردن وغیرہ کو چھپا کر صرف چہرہ کو ظاہر کرتے ہوئے اجنبی
مرد سے بھی تصویر بنوا سکتے ہیں۔
"جدید
النھایۃ فی شرح الھدایۃ
میں ہے:”المرأة منهية
عن إظهار وجهها للرجال من غير ضرورة“ترجمہ:عورت کو بلا
ضرورت اپنا چہرہ مردوں کے سامنے ظاہر
کرنا منع ہے۔(النہایۃ فی شرح الہدایۃ،جلد 6،صفحہ
111،مطبوعہ جامعہ ام القری)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم