مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1763
تاریخ اجراء:19ذوالحجۃ الحرام 1445ھ/26جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیاعورتیں ہاتھ یا پاؤں میں کالی مہندی لگا سکتی ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورتیں زینت کے لئے ہاتھو ں پر سیاہ رنگ کی مہندی بھی لگا سکتی ہیں ،البتہ مہندی کے متعلق اس بات کا خیال رکھا جائے کہ اس کا رنگ جرم دار نہ ہو۔ ورنہ جرم دار رنگ والی مہندی کا جرم وضو و غسل میں جلد تک پانی پہنچنے میں رکاوٹ بنے گا حالانکہ وضو و غسل میں جلد تک پانی پہنچانا فرض ہے، ورنہ وضو و غسل نہیں ہوتا۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے: ”و الخضاب إذا تجسد و یبس یمنع تمام الوضوء و الغسل“خضاب جب جرم دار ہو اور خشک ہو جائے تو وضو اور غسل کی تمامیت سے مانع ہے یعنی اس کی وجہ سے وضو اور غسل مکمل نہیں ہو گا۔ (فتاویٰ عالمگیری ، جلد 1 ، صفحہ4 ، مطبوعہ:مصر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم