مجیب:مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-2716
تاریخ اجراء:08ذوالقعدۃ
الحرام1445 ھ/17مئی2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورت شرعی عذر والے ایام میں درود تنجینا
اور درود تاج جیسے درود پڑھ سکتی
ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں! پڑھ سکتی ہے ،کوئی
حرج نہیں ، لیکن
بہتریہ ہے کہ وضویاکلی کرکے پڑھے اوراگربغیروضو اور
بغیرکلی کیے ہی پڑھ لیاتب بھی حرج نہیں۔چنانچہ
بہار شریعت میں ہے”قرآنِ مجید کے علاوہ اور تمام اذکار کلمہ
شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلاکراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان
چیزوں کو وضو یا کلی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی
پڑھ لیا جب بھی حرج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی
حرج نہیں۔“(بہارِ شریعت، جلد 1، حصہ 2،صفحہ 379، مکتبۃ
المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم