Aurat Ka Chadar Se Hath Bahar Nikal Kar Takbir Tahrima Kehna

 

عورت کا چادر سے ہاتھ باہر نکال کر تکبیر تحریمہ کہنا

مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1822

تاریخ اجراء:17محرم الحرام1446ھ/24جولائی2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   تکبیر تحریمہ کہتے ہوئے چادر کے اندرسے ہاتھ اٹھانااسلامی بہن کے لئے مشکل ہو،توچادر سے باہر نکال سکتی ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر کلائی وغیرہ ظاہر نہ ہو، توتکبیر تحریمہ کے لیے چادر کے اندر سے بھی ہاتھ اٹھا سکتی ہیں اور باہر سے بھی مگر چادر کے اندر  اٹھانے کی صورت میں کلائی وغیرہ ظاہر نہیں ہو گی جبکہ باہر سے ہاتھ اٹھانے کی صورت میں اندیشہ ہے کہ آستین وغیرہ نیچی ہویا چھوٹی ہونے کی صورت میں اعضائے ستر میں سے کسی کی چوتھائی کھلی ہواوراسی حالت میں تکبیر کہہ لی، تو نماز شروع ہی نہ ہو گی ۔لہٰذا بہتر یہی ہے کہ چادر کےاندر ہی سے ہاتھ اٹھا کرتکبیر کہہ لی جائے۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم