مجیب:مولانا محمد فرحان افضل عطاری مدنی
فتوی نمبر:WAT-3289
تاریخ اجراء:19جمادی الاولیٰ1446ھ/22نومبر2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اذان اور کھانا بنانے کے دوران عورت پراپناسرڈھانپنا لازم ہے یانہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورت اگر ایسی جگہ ہے کہ جہاں غیر محرم کی نظر نہیں پڑتی،تو اس کا کھانا بنانے کے دوران یا اذان کے دوران سر ڈھانپنا لازم تو نہیں،لیکن اذان شعائرِ اسلام اور شعائر اللہ میں سے ہے،لہذا اگر عورت اس کی تعظیم کی خاطر سر ڈھانپ لے،تو یہ بہت اچھی بات ہے، کہ قرآنِ پاک میں شعائر اللہ کی تعظیم کو بہتر اور دلوں کا تقویٰ قرار دیا گیا ہے۔یونہی کھانا بناتے وقت بھی سر ڈھانپ لینا بہتر ہے کہ بال جھڑنے یا ٹوٹنے کی صورت میں اگر کھانے میں گرجائیں اور کھانے کے دوران نظر آئیں،تو کھانے والا گھن محسوس کرتا ہے،لہذا ان چیزوں کو بھی مدِ نظر رکھنا چاہئے۔
اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے:﴿وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ﴾ترجمہ کنزالایمان: جو اﷲ تعالٰی کی حرمتوں کی تعظیم کرے تووہ بہتر ہے اس کے لئے اس کے پروردگار کے یہاں۔(القرآن الکریم، سورۃ الحج، پارہ17، آیت نمبر30(
مزید ارشاد فرماتا ہے:﴿وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآىٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ﴾ترجمۂ کنزالایمان: اور جو اللہ کے نشانوں کی تعظیم کرے تو یہ دلوں کی پرہیزگاری سے ہے۔(القرآن الکریم، سورۃ الحج، پارہ17، آیت نمبر32)
فتاوی عالمگیری میں ہے:"يرخص للمرأة كشف الرأس في منزلها وحدها فأولی أن يجوز لها لبس خمار رقیق يصف ما تحته عند محارمها"ترجمہ:عورت کو تنہا اپنے گھر میں سر کھولنے کی رخصت دی گئی ہے، تو اسے محارم کی موجودگی میں ایسا بار یک دو پٹہ لینا بدرجہ اولیٰ جائز ہو گاجس کے نیچے کا حصہ دکھائی دے۔(فتاوی عالمگیری، ج05،ص333، مطبوعہ دار الفکر بیروت)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم