مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-899
تاریخ اجراء: 20ذوالقعدۃ الحرام1444 ھ/09جون2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
عورتوں
کواذان واقامت کہنامکروہ تحریمی ہے لہذا عورتیں
اپنی نمازاکیلے پڑھتے ہوئے اقامت نہیں کہیں گی ۔
ردالمحتار میں ہے:”اما
النساء فیکرہ لھن الاذان و کذا الاقامۃ“یعنی
عورتوں کے لئے اذان کہنا مکروہ ہے اور یہی حکم اقامت کا ہے۔(ردالمحتار،
جلد 2،صفحہ 60، مطبوعہ:کوئٹہ)
صدر
الشریعہ،بدرالطریقہ،حضرت علامہ، مولانا، مفتی محمد امجد علی
اعظمی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:’’ عورتیں
اپنی نماز ادا پڑھتی ہوں یا قضا، اس میں اَذان و اِقامت
مکروہ ہے ۔“(بہار شرریعت،جلد1،صفحہ466،مکتبۃ
المدینہ، کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم