Aurat Ka Apne Phopha Se Parde Ka Hukum

عورت کا اپنے پھوپھا سے پردے کا حکم

مجیب:مولانا محمد کفیل رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1664

تاریخ اجراء:25شوال المکرم1445 ھ/04مئی2024  ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   کیا عورت کا اپنے پھوپھا سے پردہ ہے؟ اگر عورت اپنے پھوپھا سے ہنسی مذاق سے بات کرے ،تو کیا وہ گناہ گار ہوگی؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   جی ہاں!  پھوپھا بھی نامحرم ہے کیونکہ پھوپھا سے نکاح عارضی طور پر حرام ہے (کہ جب تک پھوپھی اس کے نکاح میں ہے بھتیجی کا اس سے نکاح جائز نہیں لیکن پھوپھی کی طلاق اور عدت گزرنے کے بعد یا وفات کے بعد بھتیجی سے نکاح جائز ہے ) ہمیشہ ہمیشہ کے لیے نکاح حرام نہیں ہے لہٰذا ان سے بھی پردے  کا حکم ہے اور ان سے بے تکلف ہونا ، ہنسی مذق وغیرہ کرنا یا ان کے سامنے بے پردہ آنا ہرگز جائز نہیں ہے ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم