Aurat Juma Ke Din Zuhr Ki Namaz Kis Waqt Parhe ?

عورتیں جمعہ کے دن ظہر کی نماز کس وقت پڑھیں

مجیب: مولانا محمد نور المصطفیٰ عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-548

تاریخ اجراء: 12رجب المرجب  1443ھ/14فروری2022ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   عورتیں جمعہ کے دن ظہر کی نماز کس وقت پڑھیں۔مردوں کے جمعہ پڑھ کر گھر آنے کے بعد ؟یا اس سے پہلے بھی پڑھ سکتی ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   بہتر یہی ہے کہ مردوں کی جماعت ہونے تک انتظار کر لیں،مردوں کی جماعت ہوجانے کے بعداپنی ظہرکی نماز اداکریں،مردوں کے گھرآنے کاانتظارکرنے کی ضرورت نہیں ،اور اگر مردوں کی جماعت ہونے سے پہلے ،وقت شروع ہونے پرہی  پڑھ لی تو بھی نماز ہو گئی اوراس میں کوئی گناہ بھی نہیں ہے ۔بہارشریعت میں ہے " عورتوں کے ليے ہمیشہ فجر کی نماز غلس ( یعنی اوّل وقت )میں مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر یہ ہے، کہ مردوں کی جماعت کا انتظار کریں، جب جماعت ہو چکے تو پڑھیں۔"                      (بہارشریعت،ج01،حصہ03،ص452،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم