مجیب: مولانا محمد نور المصطفیٰ
عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-548
تاریخ اجراء: 12رجب المرجب 1443ھ/14فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
عورتیں جمعہ کے دن ظہر کی نماز کس وقت پڑھیں۔مردوں
کے جمعہ پڑھ کر گھر آنے کے بعد ؟یا اس سے پہلے بھی پڑھ سکتی ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
بہتر یہی ہے کہ مردوں کی جماعت ہونے تک انتظار کر لیں،مردوں
کی جماعت ہوجانے کے بعداپنی ظہرکی نماز اداکریں،مردوں کے گھرآنے کاانتظارکرنے کی ضرورت نہیں
،اور اگر مردوں کی جماعت ہونے سے پہلے ،وقت شروع ہونے پرہی پڑھ لی تو بھی نماز ہو گئی
اوراس میں کوئی گناہ بھی نہیں ہے ۔بہارشریعت
میں ہے " عورتوں کے ليے ہمیشہ فجر کی نماز غلس ( یعنی
اوّل وقت )میں مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر یہ ہے،
کہ مردوں کی جماعت کا انتظار کریں، جب جماعت ہو چکے تو پڑھیں۔" (بہارشریعت،ج01،حصہ03،ص452،مکتبۃ المدینہ)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم