Asr Ke Waqt Mahwari Shuru Hui Tu Us Din Ki Fajr Aur Zuhr Ki Namaz Ka Hukum

عصر کے وقت ماہواری شروع ہوئی، تو اس دن کی فجر و ظہر کی نماز کا حکم

مجیب: مولانا عابد عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1341

تاریخ اجراء: 19جمادی الثانی1445 ھ/02جنوری2024   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   اگر کسی عورت کو ماہواری عصر کے وقت شروع ہوئی ، تو اس نے اس دن جو فجر اور ظہر کی نماز پڑھی، وہ ہوگئی یا نہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   اگر واقعی عصر کے وقت میں ماہواری کا خون آنا شروع ہوا اور اس سے پہلے فجر اور ظہر کی نمازیں درست طور پر ادا کی تھیں تو فجر اور ظہر کی نماز یں ادا ہوگئیں ۔ عصر کے وقت میں ماہواری کا خون آنے کے سبب پہلے ادا کی گئی نمازوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم