عورت کا بالغ دیور کے ساتھ اپنے میکے جانا کیسا؟ |
مجیب:مفتی ھاشم صاحب مدظلہ العالی |
تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ جمادی الاخریٰ1441ھ |
دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت |
(دعوت اسلامی) |
سوال |
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت کا میکہ شرعی مسافت کے سفر یعنی 92 کلو میٹر سے زائد پر ہے لیکن اسے کوئی میکے لے جانے والا یا میکے سے سسرال لانے والا نہیں ہے تو کیا وہ اپنےبالغ دیور کے ساتھ سسرال یا میکے آجا سکتی ہے جبکہ بچے بھی اس کے ساتھ ہوتے ہیں، بچہ پانچ سال کا اور بچی چھ سال کی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ پر جانا آنا ہوتاہے؟ کیونکہ شوہر کام پر مصروف ہوتا ہے اور والد بوڑھا ہے۔اور کوئی محرم بھی موجود نہیں ہوتا، اس بارے میں راہنمائی فرمادیں۔ |
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ |
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ |
شرعی طور پر کسی بھی بوڑھی
یا جوان عورت کے لیے اُس وقت تک مسافتِ شرعی (92کلومیٹر)
کی مقدارسفرکرنا ناجائز و حرام ہے، جب تک اس کے ساتھ شوہر یا قابلِ اطمینان،
عاقل، بالغ (مراہق یعنی جو بالغ ہونے کےقریب ہو وہ اس معاملہ میں
بالغ ہی کے حکم میں ہے) محرم نہ ہو،جس کے ساتھ اس کا نکاح ہمیشہ
ہمیشہ کے لیے حرام ہے۔ سفرخواہ کسی بھی غرض سے ہو۔اور
دیور بھابھی بھی ایک دوسرے کے غیرمحرم و اجنبی
ہیں اور ان کا آپس میں پردہ فرض ہے۔ بلکہ عام لوگوں سے دیور
جیٹھ کے احکام زیادہ سخت ہیں۔ لہٰذا مذکورہ عورت میکے و سسرال آنے جانے کا سفر دیور
کے ساتھ نہیں کرسکتی کہ وہ بھی غیر محرم ہے۔ اگرکرے
گی تو قدم قدم پر اس کے نامَۂ اعمال میں گناہ لکھا جائے گا نیز
مَعَاذَ اللہ اگر دیور سے بےپردگی
کا سلسلہ بھی ہوا تو اس کا گنا ہ الگ
ہوگا۔ |
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
سر کے بالوں کے بارے میں شرعی حکم
عورت کو روزہ کی حالت میں حیض یا نفاس آجائے تو کیا وہ کھا پی سکتی ہے ؟
کانچ کی چوڑیاں پہننا
محرم کے بغیر عمرے پر جانا
وضو کے بعد ناخن پالش لگانے اور آرٹیفیشل جیولری پہن کر نماز پڑھنے کا حکم
میک اَپ والے اسٹیکرز لگے ہوں تو وضو غسل کا حکم
اسلامی بہنیں سرکا مسح کیسے کریں؟
دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے رمضان کے روزے کا حکم