Kanch Ki Chooriyan Pehnna

کانچ کی چوڑیاں پہننا

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:ماہنامہ فیضان مدینہ مارچ 2017ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کہ عورت مروجہ کانچ کی چوڑیاں پہن سکتی ہے؟

سائل: محمد سعید (صدر، باب المدینہ کراچی)

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

     عورت کانچ کی چوڑیاں پہن سکتی ہے بلکہ شوہر کیلئے  سنگار کی نیّت سے مُسْتَحَب اور اگر والدین یا شوہر نے حکم دیا تو اب اس پر چوڑیاں پہننا واجب ہوگا۔

     سَیِّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنسے سوال ہوا ”چوڑیاں کانچ کی عورتوں کوجائز ہیں پہننا یا ناجائز ہیں؟‘‘تو آپ نے جواب ارشاد فرمایا ”جائز ہیں لِعَدَمِ الْمَنْعِ الشَّرْعِیِّ (مانع شرعی نہ ہونے کی وجہ سے ) بلکہ شوہر کے لئے سِنگار کی نیّت سے مستحب، وَاِنَّمَاالْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات (ترجمہ:اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے) بلکہ شوہر یا ماں یا باپ کا حکم ہو تو واجب، لِحُرْمَۃِ الْعُقُوْقِ وَلِوُجُوْبِ طَاعَۃِ الزَّوْجِ فِیْمَا یَرْجِعُ اِلَی الزَّوْجِیَّۃِ (ترجمہ: والدین کی نافرمانی حرام ہونے اور میاں بیوی کے آپس کے اُمور میں شوہر کی اِطاعت واجب ہونے کی وجہ سے)۔“(فتاویٰ رضویہ، 22/115،116) واللہ اعلم  عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

     عورت کانچ کی چوڑیاں پہن سکتی ہے بلکہ شوہر کیلئے  سنگار کی نیّت سے مُسْتَحَب اور اگر والدین یا شوہر نے حکم دیا تو اب اس پر چوڑیاں پہننا واجب ہوگا۔

     سَیِّدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن سے سوال ہوا ”چوڑیاں کانچ کی عورتوں کوجائز ہیں پہننا یا ناجائز ہیں؟‘‘تو آپ نے جواب ارشاد فرمایا ”جائز ہیں لعدم المنع الشرعیِ (مانع شرعی نہ ہونے کی وجہ سے ) بلکہ شوہر کے لئے سِنگار کی نیّت سے مستحب، وانماالاعمال بِالنیات(ترجمہ:اعمال کا دارو مدار نیت پر ہے) بلکہ شوہر یا ماں یا باپ کا حکم ہو تو واجب، لحرمۃ العقوق ولوجوبِ طاعۃ الزوج فیما یرجِع الی الزوجِیۃ(ترجمہ: والدین کی نافرمانی حرام ہونے اور میاں بیوی کے آپس کے اُمور میں شوہر کی اِطاعت واجب ہونے کی وجہ سے)۔“(فتاویٰ رضویہ، 22/115،116)

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم