مجیب: ابو مصطفی محمد کفیل
رضا مدنی
فتوی نمبر:Web-925
تاریخ اجراء:28شوال المکرم1444 ھ/19مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
یہ
جملہ’’تم بھی ذلیل ہو اور تمہارے فرشتے بھی ذلیل‘‘ ملائکہ
کی شان میں انتہائی گستاخی اور بے ادبی ہے
ایسا کہنے والا اپنے اس قول سے فوراً رجوع کرے اور اللہ عزوجل کی
بارگاہ میں انتہائی شرمندگی کے ساتھ توبہ و استغفار کرےاور
تجدید ایمان کرے اور شادی شدہ تھا تو تجدید نکاح
بھی کرے۔نیز کسی مسلمان کو بھی ذلیل کہنا
گالی ہے جو کہ فسق و فجور ہے لہٰذا اس سے بھی معافی مانگے اورتوبہ و
استغفار بھی کرے ۔
صحیح مسلم میں حضرت عبد اللہ بن مسعود
رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول
صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’سباب الْمسلم فسوق“یعنی
مسلمان کو گالی دینا گناہ ہے۔(صحیح مسلم مع شرح
النووی،جلد 2، ص54 ، حدیث : 221،مطبوعہ:مصر)
کفریہ
کلمات کے بارے میں سوال جواب میں ہے:’’ کسی بھی فِرِشتے
کو عیب لگانا یا اس کی توہین کرنا کفر ہے۔ ‘‘(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،صفحہ312،مکتبۃ
المدینہ،کراچی)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟