فتوی نمبر:WAT-44
تاریخ اجراء:29محرم الحرام1443ھ/07ستمبر2021ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اگرکوئی اپنی لاعلمی کی وجہ سےیہ عقیدہ
رکھتا تھاکہ :"اللہ نےجولکھاہےبندہ ویساکرنےپرمجبورہے۔"پھر
کتابوں کو پڑھنے کے بعد پتہ چلاکہ جو انسان کرنے والا تھا اللہ نے ویسا لکھ
دیااب پہلے عقیدے سے توبہ کرچکا ہے۔تو کیا اس عقیدے
رکھنے کی وجہ سے وہ کافر ہوگیاتھااوراس پر تجدید نکاح لازم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
”اللہ تعالی نے تقدیر میں جو لکھا ہے
بندہ ویساکرنے پر مجبور ہے“ایساعقیدہ رکھنے سے بندہ کافرنہیں ہوتا، البتہ بندے کے
بالکل مجبورہونے کاعقیدہ رکھنا، گمراہی ضرور ہے۔ایسااعتقادرکھنے والے پراپنے
عقیدے کو درست کرنا ،اور توبہ کرنا
لازم ہے۔ تجدید نکاح لازم نہیں ہے۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟