Tamam Anbiya Ko Huzoor Ka Ummati Kehna

تمام انبیا کو حضور صلی اللہ علیہ  واٰلہٖ وسلم کا امتی کہنا

مجیب: مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1268

تاریخ اجراء: 26جمادی الاول1445 ھ/11دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   تمام انبیاء کرام آقا کریم  صلی اللہ علیہ واٰلہٖ  وسلم کے امتی ہیں۔یہ کہنا کیسا ہے ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو اللہ تعالی نے سب سے پہلے تخلیق فرمایا اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم اس وقت بھی نبی تھے جب حضرت آدم علیہ السلام تخلیق کے مراحل میں تھےلہٰذا نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم تمام انبیاء اور ان کی امتوں کے لیے نبی ہیں اور تمام انبیاء اور ان کی امتیں نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ واٰلہٖ وسلم کے امتی ہیں ۔

   فتاوی رضویہ میں ہے :’’ ہمارے حضورصَلَوَاتُ اللہِ تَعَالٰی وَسَلَامُہٗ عَلَیْہ سب انبیاء کے نبی ہیں اور تمام انبیاء و مُرسلین اور ان کی اُمتیں سب حضور کے امتی۔ حضور (صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم )کی نبوت و رِسالت زمانۂ سیّدُنا اَبُوالْبَشَر (آدم) علیہ الصَّلٰوۃ والسَّلام سے روزِ قیامت تک جمیع خَلْقِ اللہ (یعنی اللہ پاک کی ساری مخلوق) کو شامل ہے ، اور حضور کا ارشادکُنْتُ نَبِیّاً وَّآدَمُ بَیْنَ الرُّوْحِ وَالْجَسَد اپنے معنیٔ حقیقی پر ہے۔ ‘‘( فتاوی رضویہ ،جلد:30، صفحہ :138،رضا فاؤنڈیشن،لاھور)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم