مجیب:ابوالفیضان
عرفان احمد مدنی
فتوی نمبر: WAT-1628
تاریخ اجراء: 20شوال المکرم1444 ھ/11مئی2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
تمام انبیائے کرام علیہم الصلوۃ
و السلام انسان اور مرد ہی ہوئے ہیں، عورت یا غیر انسان
،مثلاًجنات وغیرہ میں سے کوئی نبی نہیں ہوا
۔اور نفسِ بشر یعنی انسان ہونے میں وہ ہم جیسے
انسان ہی تھے ، ایسا نہیں ہے کہ انسان کی بھی
کوئی اور قسم پائی جاتی ہو،بلکہ آج کے انسان اور پہلے کے انسان ایک جیسے
ہی تھے یعنی جسم کے اعضا ء جیسے آج کے انسان کے ہیں
، پہلے کے انسان کے بھی ایسے ہی تھے ، ہاں قد اور رنگت
وغیرہ کے لحاظ سے فرق ہو اہے ، جیساکہ آج بھی مختلف علاقوں
میں بسنے والوں کے رنگ اور قد مختلف ہوتے ہیں ، مگر اس سے نفسِ انسان
ہونے میں کوئی فرق نہیں آتا ۔
اور یہ بات یاد
رہے ! انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام بشر ضرور ہیں ، مگر
وہ بے مثل وبے مثال بشر ہیں ،اللہ تعالیٰ نے ان کو
اعلیٰ صفات و کردار کا مالک بنایا ہوتا ہے۔ وہ ہر
بُری خصلت اور ہر ایسی بات سے پاک اور محفوظ ہوتے ہیں، جو مخلوق کے لیے باعث
ِنفرت ہوتی ہے ،حتی کہ ہر ایسی بیماری سے
بھی پاک ہوتے ہیں جس سے انسان متنفر ہوتے ہیں ،مثلاً جذام ، برص
وغیرہ ۔
انبیائے کرام
علیہم الصلوۃ والسلام، انسان
اور صرف مرد ہی ہوئے ہیں ، چنانچہ اللہ تعالیٰ
ارشاد فرماتا ہے :( وَ مَاۤ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا
نُّوْحِیْۤ اِلَیْهِمْ)ترجمہ کنز العرفان :ا ور
ہم نے تم سے پہلے مرد ہی بھیجے جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔(پارہ
14 ،سورۃ النحل ، آیت 43)
اس آیت مبارکہ کے تحت
تفسیر خازن کے حوالے سےصراط الجنان فی تفسیر القران میں
ہے : "سنتِ الٰہی اسی طرح جاری ہے، ہمیشہ اس
نے انسانوں میں سے مردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا ہے۔"(خازن،
النحل، تحت الآیۃ:
۴۳، ۳ / ۱۲۳-۱۲۴)(صراط
الجنان ، جلد5، صفحہ 319، مطبوعہ: مکتبۃ المدینہ ، کراچی )
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی
اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟