مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2414
تاریخ اجراء: 09جمادی الثانی1445
ھ/23دسمبر2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
شوہر کو مجازی خدا
کہنے کا کیا حکم ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
شوہرکومجازی خدا کہنے سے
بچناچاہیےلیکن یہ جملہ
کفریہ نہیں کہ خداکاایک معنی مالک بھی ہے
اورمجازی کے لفظ نے اس کی تعیین کردی کہ یہاں یہ مالک کے معنی
میں ہی ہے ۔فتاوی شارح بخاری میں ہے: اپنے آپ
کو کسی کا مجازی خدا کہنے سے بھی بچنا چاہیے اگرچہ
یہ جملہ کفر نہیں کہ خدا کے معنی مالک ہیں اور مجازی
نے اس کی تعیین کر دی۔ (فتاوی شارح بخاری،جلد 02،صفحہ 620،مطبوعہ دائرۃ
البرکات گھوسی ،ضلع مئو)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟
”ہر کام اللہ کی مرضی سے نہیں ہوتا“ کہنا کیسا؟