Kya Shohar Ko Majazi Khuda Keh Sakte Hain ?

شوہر کو مجازی خدا کہنا کیسا ؟

مجیب: مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر: WAT-2414

تاریخ اجراء: 09جمادی الثانی1445 ھ/23دسمبر2023   ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   شوہر کو مجازی خدا کہنے کا کیا حکم ہے؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   شوہرکومجازی خدا کہنے سے بچناچاہیےلیکن  یہ جملہ کفریہ نہیں کہ خداکاایک معنی مالک بھی ہے اورمجازی کے لفظ نے اس کی تعیین کردی  کہ یہاں یہ مالک کے معنی میں ہی ہے ۔فتاوی شارح بخاری میں ہے: اپنے آپ کو کسی کا مجازی خدا کہنے سے بھی بچنا چاہیے اگرچہ یہ جملہ کفر نہیں کہ خدا کے معنی مالک ہیں اور مجازی نے اس کی تعیین کر دی۔ (فتاوی شارح بخاری،جلد 02،صفحہ 620،مطبوعہ دائرۃ البرکات گھوسی ،ضلع مئو)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم