مجیب: مولانا محمد سعید عطاری مدنی
فتوی نمبر: WAT-2455
تاریخ اجراء: 02شعبان المعظم1445 ھ/13فروری2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
اللہ پاک نے سب سے پہلے
نور محمدی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم کو بنایا ،کیا یہ بات درست
ہے ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں ! یہ بات بالکل
درست ہے کہ اللہ پاک نے سب سے پہلے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ
وسلم کے نور مقدس کو پیدا فرمایا ،یہ بات خود
حدیث پاک سے ثابت ہے۔
چنانچہ المواہب
اللدنیہ میں ہے” وروى عبد الرزاق بسنده عن جابر بن عبد الله الأنصارى قال: قلت يا رسول الله،
بأبى أنت وأمى، أخبرنى عن أول شىء خلقه الله تعالى قبل الأشياء. قال: يا جابر، إن
الله تعالى قد خلق قبل الأشياء نور نبيك من نوره“ترجمہ:عبد الرزاق نے اپنی سند سے حضرت جابر بن عبد
اللہ انصاری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ آپ
رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے
ہیں کہ میں نے عرض کیا: یارسول اللہ صلی
اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ پر قربان!
مجھے بتائیں کہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے کیا چیز
پیدا فرمائی؟ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا: اے جابر! بے شک اللہ تعالیٰ نے تمام اشیاء سے پہلے تیرے نبی کا نور اپنے نور
سے پیدا فرمایا۔(المواھب
اللدنیۃ،ج 1،ص 48،مطبوعہ مصر)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟