مجیب:مولانا محمد ماجد رضا عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1659
تاریخ اجراء:21شوال المکرم1445 ھ/30اپریل2024 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
مرنے کے بعد روح کہاں جاتی ہیں ؟
اور عالمِ برزخ کسے کہتے ہیں؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
مرنے
کے بعد مسلمان کی روح حسبِ مرتبہ مختلف مقاموں میں رہتی ہے، بعض
کی قبر پر ، بعض کی چاہِ زمزم شریف میں،بعض کی
آسمان و زمین کے درمیان،بعض کی پہلے، دوسرے، ساتویں آسمان
تک اور بعض کی آسمانوں سے بھی بلند، اور بعض کی روحیں
زیرِ عرش قندیلوں میں، اور بعض کی اعلیٰ
عِلّیین میں مگر کہیں ہوں، اپنے جسم سے اُن کو تعلق
بدستور رہتا ہے۔ کافروں کی
خبیث روحیں بعض کی اُن کے مرگھٹ، یا قبر پر رہتی ہیں،
بعض کی چاہِ برہُوت میں کہ یمن میں ایک نالہ ہے،
بعض کی پہلی، دوسری، ساتویں زمین تک، بعض کی
اُس کے بھی نیچے سجّین میں۔
دنیا اور آخرت کے درمیان
ایک اور عالَم ہے جس کو برزخ کہتے ہیں، مرنے کے بعد اور قیامت
سے پہلے تمام اِنس وجن کو حسبِ مراتب اُس میں رہنا ہوتا ہےاور یہ
عالَم اِس دنیا سے بہت بڑا ہے۔(ماخوذ از بہار شریعت ،جلد:1، صفحہ : 98 تا 108،
مکتبۃ المدینہ،کراچی )
مزید
تفصیل کے لیے بہار شریعت ،حصہ اول کا مطالعہ کریں ۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟