مجیب: ابوالفیضان مولانا
عرفان احمد عطاری
فتوی نمبر: WAT-1868
تاریخ اجراء:15محرم الحرام1445ھ/03اگست2023 ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
کیا قیامت 10 محرم الحرام کو ہی آئے گی ؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
جی ہاں!قیامت
یوم عاشوراء یعنی محرم الحرام کے مہینے کی دس
تاریخ جمعہ والے دن آئے
گی۔
صحیح مسلم میں ہے” عن أبي هريرة، أن النبي صلى
الله عليه وسلم، قال: «خير يوم طلعت عليه الشمس يوم الجمعة، فيه خلق آدم، وفيه
أدخل الجنة، وفيه أخرج منها، ولا تقوم الساعة إلا في يوم الجمعة “
ترجمہ : حضرت ابو ہریرہ رضی
اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ
تعالی علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : بہتر دن کہ آفتاب نے اس پر
طلوع کیا، جمعہ کا دن ہے، اسی میں حضرت آدم علیہ الصلاۃ
والسلام پیدا کيے گئے اور اسی میں جنت میں داخل کيے گئے
اور اسی میں جنت سے اترنے کا انھيں حکم ہوا اور قیامت جمعہ ہی کے دن قائم ہوگی۔
(صحیح
مسلم،کتاب الجمعۃ،ج 2،ص 585،حدیث 854،دار إحياء التراث العربي ،
بيروت)
فضائل الاوقات للبیہقی
میں ہے” عن
ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:۔۔۔ ويوم
القيامة في يوم عاشوراء “ ترجمہ:حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنھما سے
مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا:قیامت،عاشوراء یعنی دس محرم الحرام کو قائم ہوگی۔(فضائل الاوقات،باب تخصيص
يوم عاشوراء بالذكر،ص 439،حدیث 237،مكتبة المنارة ، مكة المكرمة)
مفتی جلال الدین امجدی
رحمۃ اللہ علیہ لکھتے
ہیں:”قیامت اس دن کو کہتے ہیں جس دن حضرت اسرافیل
علیہ السّلام صور پھونکیں گے۔صورسینگ کے شکل کی
ایک چیز ہے جس کی آواز سن کر سب آدمی اور تمام جانور مر
جائیں گے۔ زمین، آسمان، چاند، سورج، پہاڑ وغیرہ
دنیا کی ہر چیز ٹوٹ پھوٹ کر فنا ہوجائے گی یہاں تک
کہ صور بھی ختم ہو جائے گا اور اسرافیل علیہ السلام بھی
ختم ہو جائیں گے۔ یہ واقعہ محرم کی دسویں
تاریخ جمعہ کے دن ہو گا۔ “(انوار شریعت، صفحہ 10 -
11، مکتبہ جمال کرم، لاہور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟