Allah Ke Naamon Mein Se Aik Naam Noor Bhi Hai Is Ke kiya Maienay Hain?

اللہ تعالی کے ناموں میں  سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟

مجیب: مفتی علی اصغر صاحب مدظلہ العالی

فتوی نمبر:  Gul:1032

تاریخ اجراء: 27محرم الحرام  1438 ھ/29اکتوبر  2016 ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت

(دعوت اسلامی)

سوال

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ اللہ تعالیٰ کا ایک نام نور ہے تو اس نور سے کیا معنی مرا د ہیں؟

           سائل: فہد جواد

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

    نور اللہ تبارک وتعالیٰ کا ایک صفاتی نام ہے اور علمائے اسلام علیہم الرضوان نے اس کے مختلف معانی بیان کئے ہیں مثلازمین و آسمان کوروشن کرنےوالا، زمین وآسمان والوں کو ہدایت دینا، آسمان کو ملائکہ اور زمین کو انبیاو مومنین سے زینت دینے والاوغیرہ وغیرہ۔

وَاللہُ اَعْلَمُعَزَّوَجَلَّوَرَسُوْلُہ اَعْلَمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم