Napaki ki Halat Mein Tajdeed-e-Iman Karna

 

ناپاکی کی حالت میں تجدید ایمان کرنا

مجیب:مولانا محمد انس رضا عطاری مدنی

فتوی نمبر:WAT-3267

تاریخ اجراء: 10 جمادی الاولیٰ 1446ھ/13نومبر2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   ناپاکی کی حالت میں تجدید ایمان کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   ناپاکی کی حالت میں تجدید ایما ن کرنے سے تجدید ایمان ہوجائے گی البتہ بہتر یہ ہےکہ کلی یا وضو وغیرہ کرلیا جائے  ۔

           ناپاکی کی حالت میں کلمات مقدسہ پڑھنے کے حوالے سے بہارشریعت میں ہے"قرآنِ مجید کے علاوہ اَور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں کو وُضو یا کُلّی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حَرَج نہیں اور ان کے چھونے میں بھی حَرَج نہیں۔"(بہار شریعت ،ج 1،حصہ 2،ص  379،مکتبۃ المدینہ)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم