مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی
فتوی نمبر:Web-1728
تاریخ اجراء:25ذوالقعدۃالحرام1445ھ/03جون2024ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
حضور جانِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ سلم کو یتیم کہناکیسا؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
سید الانبیا، خاتمِ پیغمبراں، فخر الرسل، مالکِ کل، رحمتِ عالم، حضور نبیِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلم کی شانِ عالیہ مقدسہ معظمہ میں یتیم و مسکین وغیرہ الفاظ کا استعمال ناجائز و حرام ہے۔
امامِ اہلسنت، مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نبیِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو یتیم و مسکین، غریب و بیچارے کہے جانے کے متعلق ایک استفتا کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:” حضورِ اقدس، قاسم النعم، مالک الارض و رقاب امم، معطی منعم، قثم قیم، ولی والی، علی عالی، کاشف الکرب، رافع الرتب، معین کافی، حفیظ وافی، شفیع شافی، عفو عافی، غفور جمیل، عزیز جلیل و باب کریم، غنی عظیم، خلیفۂ مطلق حضرت رب، مالک الناس و دیان العرب،ولی الفضل جلی الافضال، رفیع المثل، ممتنع الامثال، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و علیٰ آلہٖ و صحبہٖ و شرف و اعظم کے شان ارفع و اعلیٰ میں الفاظِ مذکورہ کا اطلاق ناجائز و حرام ہے۔“( فتاویٰ رضویہ شریف، جلد 14، صفحہ626، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟