Huzoor صلی الله علیه وسلم Ko Yateem Kehna Kaisa ?

 

حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کو یتیم کہنا کیسا؟

مجیب:مولانا سید مسعود علی عطاری مدنی

فتوی نمبر:Web-1728

تاریخ اجراء:25ذوالقعدۃالحرام1445ھ/03جون2024ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   حضور جانِ عالم صلی اللہ تعالیٰ  علیہ واٰلہٖ سلم کو یتیم کہناکیسا؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

   سید الانبیا، خاتمِ پیغمبراں، فخر الرسل، مالکِ کل، رحمتِ عالم، حضور نبیِ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ و سلم کی شانِ عالیہ مقدسہ معظمہ میں یتیم و مسکین وغیرہ  الفاظ کا استعمال ناجائز و حرام ہے۔

   امامِ اہلسنت، مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ نبیِ کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو یتیم و مسکین، غریب و بیچارے کہے جانے کے متعلق ایک استفتا کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:” حضورِ اقدس، قاسم النعم، مالک الارض و رقاب امم، معطی منعم، قثم قیم، ولی والی، علی عالی، کاشف الکرب، رافع الرتب، معین کافی، حفیظ وافی، شفیع شافی، عفو عافی، غفور جمیل، عزیز جلیل و باب کریم، غنی عظیم، خلیفۂ مطلق حضرت رب، مالک الناس و دیان العرب،ولی الفضل جلی الافضال، رفیع المثل، ممتنع الامثال، صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم و علیٰ آلہٖ و صحبہٖ و شرف و اعظم کے شان ارفع و اعلیٰ میں الفاظِ مذکورہ کا اطلاق ناجائز و حرام ہے۔“( فتاویٰ رضویہ شریف، جلد 14، صفحہ626، رضا فاؤنڈیشن، لاھور)

 

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

ٹیگز : Nabi Pak Huzoor Yateem