Ye kehna nabi pak bhi allah pak ke mohtaj hain is ka kya hukum hai ?

یہ کہنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ پاک کے محتاج ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟

مجیب: فرحان احمد عطاری مدنی

فتوی نمبر: Web-636

تاریخ اجراء: 08ربیع الثانی 1444  ھ/04 نومبر 2022 ء

دارالافتاء اہلسنت

(دعوت اسلامی)

سوال

   پیارے مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اللہ پاک کے محتاج ہیں۔ اس طرح کہنے کا شرعی حکم بیان فرما دیں۔

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

  حضوراکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اللہ عزوجل کے محتاج ہیں لیکن چونکہ محتاج کالفظ عرفِ عام میں استخفاف کے لیے بولاجاتاہے ،اس لیے بلاضرورت یہ کہتے رہنا سخت ناپسندیدہ ہے ۔بلکہ کوئی شخص اگراستخفاف کی نیت سے یہ الفاظ کہے، تو حکمِ کفرہے۔

  شارح بخاری حضرت علامہ مولانا مفتی شریف الحق امجدی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ”یہ صحیح ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ  وسلم بھی اللہ کے محتاج ہیں۔۔۔ مگر عرف عام میں محتاج استخفاف کے لیے بولا جاتا ہے، اس لیے بلاضرورت خواہ مخواہ یہ کہتے پھرنا ”حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے محتاج ہیں“ سخت ناپسندیدہ ہے۔ بلکہ بہ نیت استخفاف ہو تو کفر۔ (فتاوی شارح بخاری،جلد1،صفحہ367،مطبوعہ:ھند)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم