مجیب: مولانا محمد نوید چشتی
عطاری
فتوی نمبر: WAT-569
تاریخ اجراء: 17رجب المرجب 1443ھ/19فروری2022ء
دارالافتاء اہلسنت
(دعوت اسلامی)
سوال
سناہے کہ قیامت کے دن سب بے لباس ہوں گے،
تو خواتین اپنے اعضاء کا پردہ کیسے کریں گی؟ نیز کیا
یہ بات درست ہے کہ قیامت والے دن
عورتیں بالوں کے ذریعے پردہ کریں گی۔
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ
الْحَقِّ وَالصَّوَابِ
قیامت کے احوال ذکر کرتے ہوئے رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن تم
ننگے پاؤں، ننگے بدن اور بے ختنہ شدہ اٹھائے جاؤ گے۔ ایک صحابیہ
رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم! کیا لوگ ایک دوسرے کے ستر کو بھی دیکھیں
گے؟ ارشاد فرمایا: اے فلاں عورت! ﴿ لکل امری منھم یومئذ شان یغنیہ﴾ ترجمہ: ان میں سے ہر
شخص کو اس دن ایک ایسی فکر پڑی ہو گی، جو اسے
(دوسروں سے) بے پرواہ کر دے گی۔ (جامع ترمذی)
اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ مرد و عورت
برہنہ بدن اٹھیں گے، ستر چھپانے کے لئے ان کے بدن پر لباس وغیرہ
نہیں ہوگا، لیکن ہر شخص ایسی فکر میں مبتلا ہو گا
کہ اسے دوسروں کی پرواہ نہیں ہو گی اور وہ ایک دوسرے کے
ستر کو نہیں دیکھیں گے۔
نوٹ: یاد
رہے! انبیاء کرام علیہم السلام اس حکم سے مستثنی
ہیں۔ محدثین فرماتے ہیں کہ نبی کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی قبر انور سے انہی کپڑوں کے
ساتھ اٹھیں گے، جن میں آپ کی تدفین کی گئی
اور دیگر انبیاء کرام علیہم السلام بھی جب اپنی
مبارک قبروں سے اٹھیں گے، تو اپنے کفن اوڑھ لیں گے اور ان کا بدن
کسی دوسرے پر حتی کہ خود ان پر بھی ظاہر نہیں ہو گا۔
(مرقاۃ
المفاتیح)
رہا
یہ سوال کہ عورتیں اپنے بالوں کے ذریعے پردہ کریں
گی، تو تلاش کے باوجود اس کے متعلق کوئی روایت یا معتبر
حوالہ نہیں ملا۔
وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ
اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی
عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
یزید اورابوطالب کے بارےمیں اہلسنت کے کیا عقائدہیں؟
اللہ تعالی کے ناموں میں سے ایک نام نوربھی ہے اس کے کیا معنی ہیں؟
دنیا میں جاگتی آنکھوں سے دیدارالہی ممکن ہے یانہیں؟
کیا اللہ عزوجل کو خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا شوہر کو مجازی خدا کہہ سکتے ہیں؟
کیا دُعا سے تقدیر بدل جاتی ہے؟
پیرپہ ایسااعتقادہو کہ پیرکافرہوتومریدبھی کافرہوجائے کہنا کیسا؟
ذات باری تعالی کےلیے چوہدری کا لفظ استعمال کرنا کیسا؟